نئی دہلی: نامور فلمی اداکار انوپم کھیر نے امن کے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی غلامی اور اذیت میں قید 12 بچوں کی سچی کہانیوں پر مبنی کتاب ‘تم پہلے کیوں نہیں آئے’ کا اجرا کیا اور کہا کہ یہ کہانیاں اندھیرے، مایوسی، ناانصافی، ظلم اور انسانیت کے خلاف لوگوں کو انسانیت کی فتح کا یقین دلائے گی۔ کھیر نے چہارشنبہ کی دیر شام کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کتاب کا اجراء کیا۔ کھیر نے بچپن بچاؤ مہم کے معروف کارکن ستیارتھی کو مہاتما گاندھی کی طرح ایک سادہ اور متاثر کن شخصیت قراردیا۔