نوبیاہتا دولہا قلب پر حملہ سے ہلاک، دلہن کی خودکشی

   

نئی دہلی: نوبیاہتا جوڑا چڑیا گھر کی سیر کو گیا تھا اور کیا خبر تھی کہ تفریحی آغاز سے شروع ہونے والا یہ دن دونوں کی زندگی کا آخری روز ثابت ہوگا۔میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں 25 سالہ ابھیشک اور 23 سالہ انجلی کی شادی 3 ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور آج چھٹی کے روز نوبیاہتا جوڑا چڑیا گھر کی سیر کو گیا تھا۔چڑیا گھر کی سیر کے دوران ابھیشک کے سینے میں درد اْٹھا اور وہ زمین پر گر گیا۔ اْسے قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا وہ پورے ایک دن زیر علاج رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ نوبیاہتا دلہے کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔نوبیاہتا دلہن انجلی شوہر کی بے وقت موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور شوہر کی نعش دیکھ کر ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔