نوجوانوں میں بیالٹ کے ذریعہ حق رائے دہی کا جوش و خروش

   

حیدرآباد۔ بیالٹ پیپر پر ووٹ کے استعمال کے شوق میںنوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے گی۔بلدی انتخابات کے سلسلہ میں رائے دہی کے دوران بیالٹ پیپر کے استعمال کے فیصلہ کے سبب نوجوانوںمیں جوش و خروش دیکھا جا رہاہے اور ان لوگو ںمیں بھی جوش دیکھا جا رہاہے جنہوں نے اب تک بیالٹ پیپر پر ووٹ نہیں دیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ بیالٹ پیپر پر ووٹ کے استعمال کی خواہش اور ایک نئے تجربہ کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے میں نوجوانوں میں زبردست جوش کے مظاہرہ کا امکان ہے۔شہر حیدرآباد کے بلدی انتخابات کا بیالٹ پیپر پر انعقاد کے سبب شہر حیدرآباد کے جن رائے دہندوں میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر اعتماد نہیں ہے ان لوگوں کی جانب سے اب تک ای وی ایم پر ووٹ کا استعمال نہیں کیاجاتا تھا وہ بھی اس مرتبہ ووٹ کے استعمال کے متعلق سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہے ہیں۔نوجوانوں میں بیالٹ پیپر کے استعمال کے متعلق جو گفت وشنید جاری ہے اسے دیکھتے ہوئے کہا کہ جا رہا ہے کہ نوجوان یہ کہہ رہے ہیں کہ شائد آئندہ بیالٹ پیپر پر ووٹ کے استعمال کا موقع ملے یا نہ ملے اسی لئے بیالٹ پیپر کے ذریعہ ہونے والی اس رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے تجربہ کرنا چاہئے۔