نوجوانوں کو بائیکس کی فراہمی ، ممتا بنرجی کی نئی اسکیم

   

بنکورا : مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کو بعض اسکیمات کا اعلان کیا تاکہ بنیادی سطح پر عوام کی مشکلات کو دور کیا جاسکے اور نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار چلانے میں مدد کے طورپر موٹر سائیکلوں کی فراہمی بھی نئی اسکیمات میں شامل ہے۔ وہ ضلع بنکورا میں عوامی نظام تقسیم کے ایک پروگرام سے مخاطب تھیں۔ اُنھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کووڈ۔19 مریضوں کے مفت علاج کے حق میں نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ حکومت مغربی بنگال ہر گھر کی دہلیز پر اسکیم کے تحت انتظامیہ تمام بلاکس میں کیمپس قائم کرے گا جہاں سے سرکاری عہدیدار عوام کی شکایات کی یکسوئی کریں گے ۔ یہ کیمپس یکم ڈسمبر سے شروع کئے جائیں گے ۔ اسمبلی الیکشن اپریل ۔مئی 2021 ء میں مقرر ہے۔