نوجوانوں کو قرض کے حصول کی سہولت مدران لون اسکیم پر جگر ہال میں لکچر کا اہتمام

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام مدرالون ایم ایس ایم ای فارم کے اشتراک سے نوجوانوں کو حصولِ قرض اور تجارت کے موقع پر فراہم کرنے کے مقصد سے مدرا لون اسکیم کے تعلق سے ایک لکچر سیاست کے جگر ہال میں منعقد ہوا جس میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ کووڈ۔19 کے تمام قواعد پر عمل کرتے ہوئے یہ لکچر عمل میں لایا گیا ۔ ڈاکٹر منوہرن سابق مینجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مدرا لون اسکیم کے بارے میں تفصیلات سے شرکاء کو واقف کروایا اور لون حاصل کرنے کے لئے ضروری دستاویزات جمع کس طرح کریں بتایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مدرا ایک فینانشل انسٹی ٹیوشن ہے جو حکومت ہند کی جانب سے قائم کردہ ہے جس کے ذریعہ تجارت کیلئے 10 لاکھ روپئے قرض کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر منوہرن نے مرکزی حکومت کی جانب سے دی جا رہی تمام لونس کے بارے میں تفصیلات پیش کئے ۔ اس لکچر میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دکن پروفیشنل کنسلٹنسی کے سی ای او ماجد انصاری ، ڈاکٹر مختار احمد فردین سابق مینجر بینک آف بروڈا ، جے شراون ایم ایس ایم ای اور محمد زبیر الدین نے شرکت کی ۔ مدرا لون اسکیم سے متعلق اور آن لائین اپلیکیشن سے متعلق تفصیلات سیاست ہیلپ لائین سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست میں بھی رہنمائی عمل میں آئے گی ۔