نوجوانوں کی بھرتی کرنے والے عالمی دہشت گرد گروپس پر این ائی اے کی نظریں

,

   

نئی دہلی۔ملک کے خلاف جنگ کرنے کے مقصد سے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور بھرتی کرنے کی سرگرمی کے ساتھ کوشش کرنے والے عالمی دہشت گروپوں کے ساتھ دعوۃ اسلامی کے ساتھ مذکورہ این ائی اے نے جمعرات کے روز کہاکہ قریب سے نظر رکھی جارہی ہے اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے جھانسے میں نہ پھنسیں۔

قومی تحقیقاتی ادارے (این ائی اے) کے ذریعہ نے یہاں پر کہاکہ مذکورہ ایجنسی کی جانب سے عالمی دہشت گردتنظیموں اور ائی ایس کی گروہوں جکی جانب سے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور ملک بھر سے ان میں شامل کرنے کے لئے کی جارہی بھرتی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس ذرائع نے کہاکہ مذکورہ ایجنسی کو خفیہ جانکاری ملی ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں اپنے سلیپر سیلس کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کررہے ہیں تاکہ دہشت گرد سرگرمیوں کو انجام دے سکیں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے دہشت گرد تنظیموں کے جھانسے میں نہ ائیں۔

حالیہ سالوں میں مذکورہ این ائی اے نے ائی ایس انداز کی ہندوستان میں سرگرمیوں کے متعدد معاملات کو حل کیاہے‘ جس میں ملک بھر میں دہشت گرد سرگرمیو ں کوانجام دینے کے مقصد سے نوجوانوں کی بھرتی کاکام کیاجارہا تھا۔

اس ضمن میں مذکورہ این ائی اے نے کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔