نوجوان ٹی آر ایس کی اصل طاقت، ہریش راؤ کا خطاب

   

حیدرآباد : وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ نوجوان ٹی آر ایس کی اصل طاقت ہیں۔ وہ سدی پیٹ میں ٹی آر ایس میں شامل ہوئے نوجوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ نوجوانوں کی مدد کے لئے ٹی آر ایس حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے مفت کوچنگ کی سہولت مہیا کی ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ حکومت سدی پیٹ میں انڈسٹریز قائم کررہی ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوسکے۔