نوراتری کے پیش نظر جموں میںسخت سیکورٹی

   

جموں : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوراتری کے پرمسرت موقع پر لوگوں کومبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے مبارکبادی کے پیغام میں منوج سنہا نے کہاکہ نوراتری برای پر نیکی کی فتح کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دیوی درگا خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے ۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں ناری شکتی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے اور صنفی برابری کا معاشرہ بنانے کی ترغیب دے ۔جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔