نئی دہلی: ایک بچی 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوئی، تاہم اس کے توہم پرست خاندان والے اسے دیوی کا اوتار قرار دے رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق راجستھان میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی 26 انگلیاں ہیں۔ بچی کے ایک ہاتھ میں 7 اور ایک ٹانگ میں 6 انگلیاں ہیں۔ ڈاکٹروں نے اسے جینیاتی بے ضابطگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 انگلیاں ہونا کوئی انتہائی حیرت انگیز بات نہیں، تاہم ایسا شاذ ونادر ہی ہوتا ہے۔ بچی کے ایک رشتہ دار کے مطابق بچی کی پیدائش پر خاندان بہت خوش ہے اور اسے دھولا گڑھ دیوی کا اوتار سمجھ رہا ہے۔