نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج ان عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جن کے ذریعہ 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی نوٹوں کا چلن ختم کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے 6 سال قبل کے فیصلہ کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس ایس عبدالنظیر، جسٹس بی آر گوائی ، جسٹس اے ایس بوپنا، جسٹس بی رام سبرامنیم اور جسٹس بی وی ناگ رتناپر مشتمل دستوری بنچ نے 58 عرضیوں کے تحت دلائل کی سماعت کی۔ بنچ نے فریقوں کو 10 ڈسمبر تک تحریری بیان پیش کرنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے مرکزاور ریزرو بنک آف انڈیا دونوں کو ہدایت دی ہیکہ تمام متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمنی نے کہا کہ دستاویزات مہربند لفافے میں پیش کئے جائیں گے۔