حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے نوین متل کو سکریٹری تلنگانہ انٹر میڈیٹ بورڈ کی زائد ذمہ داری سونپتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ آئندہ احکامات کی اجرائی تک نوین متل انٹر بورڈ کے سکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے ۔ فی الحال سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے فرائض انجام دینے والے سید عمر جلیل 30 ستمبر کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہورہے ہیں جب کہ نوین متل فی الحال کالج ایجوکیشن اور ٹکنیکل ایجوکیشن کے کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۔ ن