نٹھاری کیس: سریندر کولی کو سزائے موت، مونیندر سنگھ کو 7 سال قید

,

   

نئی دہلی : نوئیڈا کے مشہور نٹھاری کیس کے ایک اور معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مرکزی ملزم سریندر کولی کو موت کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دوسرے ملزم مونندر سنگھ پنڈھیرکو جسم فروشی کے کاروبار میں قصوروار پائے جانے پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دونوں ملزمان پہلے ہی ڈاسنا جیل میں متعدد مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں۔خیال رہے کہ سریندر کولی کو 13 مقدمات میں موت کی سزا اور تین مقدمات میں عدم ثبوت کی وجہ سے بری کر دیا گیا تھا۔ صدر کی جانب سے عرضی کو مسترد کرنے کے بعد اب تک میرٹھ میں صرف ایک کیس کو پھانسی دی جانی تھی، لیکن تاخیر کی وجہ سے سپریم کورٹ نے پھانسی کو منسوخ کردیا۔ایک کیس میں ہائی کورٹ نے پھانسی میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ فی الحال سی بی آئی کورٹ سے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد زیادہ تر مقدمات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔خیال رہے کہ سال 2006 کے دسمبر ماہ میں نٹھاری گاؤں کی کوٹھی نمبر D-5 کے پاس سے قریب نالے سے بچوں کی ڈھانچے برآمد ہوئے تھے۔یہ مقدمہ غازی آباد کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں چل رہا ہے۔ خیال رہے کہ نٹھاری واقعہ لاپتہ لڑکی پائل کی وجہ سے سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سارا معاملہ ملک بھر کے لوگوں میں پھیل گیا۔ یہاں سے انسانی اعضاء کے پیکٹ ملے ہیں۔ اتراکھنڈ کا رہنے والا سریندر کولی D-5 کوٹھی میں مونندر سنگھ پنڈھیر کا نوکر تھا۔ خاندان کے پنجاب منتقل ہونے کے بعد دونوں کوٹھی میں رہ رہے تھے۔