جے پور۔ ایک پاکستانی شہری جسے بارڈرسیکورٹی فورس میں ہندومل سرحد سے گرفتار کیا تھا اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گستاخی پرنپورشرما کوقتل کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی سرحد پار کی تھی۔۔پاکستانی شہری جس کی شناخت رضوان اشرف کے نام سے ہوئی، اس نے 16 جولائی کو رات 11 بجے کے قریب سرحد پارکی۔اس کے قبضے سے کئی مشکوک اشیاء بھی ملی ہیں جن میں 11 انچ کا تیز دھار چاقو بھی شامل ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی۔سری گنگا نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند شرما نے کہا کہ ملزم نے سختی سے پوچھ گچھ کے بعدحقائق کا انکشاف کیا ہے۔24 سالہ پاکستانی شہری کی شناخت رضوان اشرف کے نام سے ہوئی ہے اور اسے بی ایس ایف کی ایک ٹیم نے مشکوک حالات میں سرحدوں پر گشت کرتے ہوئے پایا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص رات 11 بجے کے قریب ضلع سری گنگا نگر سے متصل ہندو ملکوٹ سرحدی باڑ کے اردگرد گھوم رہا تھا۔