ملبورن : پیٹھ کی تکلیف کے باعث رافل نڈال نے اے ٹی پی کپ کے افتتاحی مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی تاہم امید کی جارہی ہیکہ ہفتہ کے اواخر میں اسپینی کھلاڑی ایکشن میں واپسی کریں گے۔ عالمی نمبر دو نڈال نے ٹوئیٹر پر آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینن کے خلاف مقابلہ سے عین قبل دستبرداری کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے متنازعہ قرنطینہ کی مدت کے بعد واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ سربیا کے ٹینس اسٹار نے اپنے شائقین کے روبرو ڈینیس شاپالو کو سخت مقابلہ کے بعد 7-5,7-5 سے شکست دی۔ دریں اثناء دفاعی چمپئن بناکا اینڈریسکو جنہوں نے یو ایس اوپن 2019ء خطاب جیتا لیکن مسابقتی مقابلہ میں ان کی واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی جیسا کہ انہوں نے آج ٹورنمنٹ میں شرکت سے دستبرداری اختیار کرلی۔