نڈا کے ہاتھوںبی جے پی کے نئے ریاستی دفترکا افتتاح

   

بھوپال : بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے آج منتروں کے جاپ کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے نئے دفتر کا بھومی پوجن کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما نے بھی پوجا میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ نڈا کا ساتھ دیا۔اس سے پہلے مسٹر نڈا نے نوراتری کے دوران منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کنیا پوجن بھی کیا۔بھومی پوجن کے ہون پوجن کے بعد پارٹی کے تمام سینئر لیڈروں نے علامتی طور پر کودال چلاکر بھومی پوجن میں تعاون دیا۔اس موقع پر پارٹی کے ریاستی انچارج مرلی دھر راؤ، مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا، فگن سنگھ کلستے ، پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ، ریاستی حکومت کے تقریباً تمام وزراء، سابق ارکان پارلیمنٹ، وزراء اور تقریباً تمام تجربہ کار لیڈران پوجا کے دوران موجود تھے ۔