نڈنایوس اور ان کے نائب اجیت پوار نے فلورٹسٹ سے قبل دیا استعفیٰ

,

   

ممبئی۔بی جے پی لیڈر اور تین دن قبل مہارشٹرا کے چیف منسٹر کا حلف لینے والے دیو یندر فنڈنایوس نے گورنر بی ایس کوشیاری راج بھون پہنچ کر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

قبل ازیں این سی پی لیڈر اجیت پوار نے بھی نائب وزیراعلی مہارشٹرا کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کردیاتھا۔

اجیت پوار کو پارٹی کی بناء منظوری کی بی جے پی کے ساتھ جانے اور پارٹی سے بغاوت کرنے کی وجہہ سے مختلف گوشوں اور زاویوں سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا تھا۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح 10:30عدالت عظمیٰ نے مہارشٹرا سیاسی بحران پر فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ تھا کہ ”جہاں پر بھی جمہوری اور دستوری اقدار کے ساتھ کھلواڑ کیاجاتا ہے تو عدالت عظمیٰ پر اس بات کی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ وہ ائینی اصولوں او راقدار کی حفاظت کے لئے متحرک ہوجائے“۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہاکہ 27نومبر کے روزشام5سے قبل مہارشٹرا کے ایوان اسمبلی میں فلورٹسٹ کرائے جائے اور اس کے لئے کوئی خفیہ بیالٹ کااستعمال نہ کیاجائے اور فلور ٹسٹ کی راست نشریات کا انتظام کیاجائے۔

عدالت نے عظمیٰ اندرون 24گھنٹے اپنی اکثریت ثابت کرنے کا بھی بی جے پی کو حکم دیا۔استعفیٰ سے قبل ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیو یندر فنڈناویس نے کہاکہ ”جو لو گ ہم پر خرید وفروخت کا الزام لگارہے ہیں انہوں نے خود ہی پورا ٹیبل خرید لیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اجیت پوار نے استعفیٰ سے قبل‘ مجھ سے کہاتھا کہ وہ کچھ نجی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہے ہیں“۔

دیویندر فنڈنایوس نے شیو سینا‘ این سی پی او رکانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”مجھے بھروسہ نہیں ہے کہ یہ تین پہیوں والی حکومت زیادہ دن تک چلے گی‘ مگر ہم ایک طاقتور اور تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کریں گے“