نکہت زرین اختتامی تقریب میں پرچم بردار

   

برمنگھم۔ اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمال اور عالمی چمپئن باکسر نکہت زرین کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار ہوں گے۔ 40 سالہ شرتھ نے ان کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جملہ 4 میڈل جیتے۔ انہوں نے مردوں کی ٹیم اور مکسڈ ٹیم میں گولڈ اور مردوں کے ڈبلز میں سولر میڈل جیتا ہے ۔ دوسری جانب نکہت زرین نے خواتین کی 50 کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔ ہندوستانی ٹیم کے سربراہ راجیش بھنڈاری نے پی ٹی آئی کو بتایا “نکہت زرین اور شرتھ کمال اختتامی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار ہوں گے۔ دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار تھے ۔ جبکہ پی وی سندھو نے گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔