نکہت زرین ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ فائنل میں داخل

,

   

نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ : ( ایجنسیز ) : ہندوستان کی اسٹار باکسر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔ وہ رنگ میں بجلی کی طرح حرکت کرتے ہوئے مخالفین پر طاقتور مکے برساتی ہیں ، نکہت جو خواتین کے 50 کلو گرام زمرے میں حصہ لے رہی ہیں نے آج سیمی فائنل مقابلے میں اپنی پنچ پاور کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔