نکہت زرین کو ارجن ایوارڈ کے اعلان پر چیف منسٹر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عالمی ویمنس باکسنگ چمپین نکہت زرین کو اسپورٹس کے شعبہ میں نمایاں مظاہرہ پرمرکز کی جانب سے ارجن ایوارڈ کے اعلان پرمبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں نکہت زرین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی باکسنگ میں شاندار مظاہرہ کے ذریعہ نکہت زرین نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور وہ ارجن ایوارڈ کیلئے صدفیصد حقدار ہیں۔ سارا ملک تلنگانہ کی دختر نکہت زرین کے مظاہرہ پر فخر کرتا ہے۔ر