نہرسویز کی بندش کا سبب بننے والا جہاز مصر کو معاوضہ ادا کرے گا

,

   

قاہرہ : مصر نے اس کمپنی کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا بحری جہاز “ایور دی گیوین’’ مارچ نہر سویز میں پھنس گیا تھا اور کئی روز تک نہر سویز میں نیوی گیشن کا عمل متاثر رہا۔ ذرائع کے مطابق ’ایور دی گیوین‘ کی مالک کمپنی مصر کو معاوضے کے طور پر 540 ملین ڈالر کی رقم ادا کریگی۔اس معاہدے میں یہ شقیں شامل ہیں کہ سویز کینال اتھارٹی مستقبل میں جہاز کی مالک کمپنی کے خلاف کسی شکایت درج نہیں کرے گی اور یہ کہ اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسے مستقبل میں کسی بھی طرح کی پریشانی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور اس کے کام میں آسانی ہوگی۔جہاز کے پھنس جانے سے نہر سویز میں چھ دن تک نیوی گیشن کا عمل معطل رہا۔ اس دوران دونوں طرف سے آنے والے سیکڑوں بحری جہاز پھنس گئے اور عالمی تجارتی سامان بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ معاوضہ کی رقم انشورنس کمپنیوں اور برٹش پروٹیکشن اینڈ انشورنس کلب کی شراکت سے ایور دی گیوین جہاز کی ملکیتی کمپنی ادا کرے گی۔