نئی دہلی : ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے اپنی 60 ویں سالگرہ تقریباً 3000 بچوں کے ساتھ منائی۔نیتاامبانی نے انا سیوا کے تحت 15 ریاستوں کے 1.4 لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کیا۔ انا سیوا کے ذریعے تقریباً 75 ہزار لوگوں کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا، تو وہیں تقریباً 65 ہزار کے لئے کچا راشن تقسیم کیا گیا۔نیتاامبانی گزشتہ روز 60 سال کی ہو گئیں۔ اپنی سالگرہ پر، انہوں نے بچوں، اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے بزرگوں، یومیہ اجرت کمانے والے ، کنر برادری کے لوگوں، جذام کے مریضوں اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کے لئے انا سیوا کی گئی۔ کھانے کی تقسیم سے لے کر مختلف مقامات پر گرم کھانا پیش کرنے تک تمام کام ریلائنس کے رضاکاروں نے انجام دیا۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے دوران محترمہ امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن نے انا سیوا کے نام سے اس وقت کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام چلایا تھا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق نیتا امبانی کی سالگرہ پر کھانے کی تقسیم اسی روایت کی توسیع ہے ۔