نیتن یاہو نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، امریکیوں پر بوجھ بڑھ گیا، کملا ہیریس کی کڑی تنقید

   

واشنگٹن،19 اپریل ( یو این آئی) سابق امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے ۔ سابق امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی خاطر امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جو عوامی مفاد میں نہیں ہے ۔ کملا ہیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس جنگ میں شامل کیا اور ٹرمپ ایسی جنگ میں کود پڑے جو امریکی عوام نہیں چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ سابق نائب صدر نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے معاشی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکی عوام اس جنگ کی قیمت بھگت رہے ہیں۔