نیتن یاہو کے شکریے سے انڈیا کا نام غائب، حامی انڈین صارفین کو طعنے

,

   

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے 25 ممالک کا شکریہ ادا کیا مگر اس میں انڈیا کا نام شامل نہیں تھا۔مگر انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد مسلسل اسرائیل کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کے اقدامات کا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں۔نیتن یاہو نے اپنی ٹویٹ میں 25 ممالک کے پرچم لگائے جس میں امریکہ، البانیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کینیڈا، کولمبیا، قبرص، جارجیا، جرمنی، ہنگری، اٹلی، سلووینیا اور یوکرین شامل ہیں،اُنھوں نے لکھا: ‘آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے حقِ دفاع کی حمایت کی اور اسرائیل کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہوئے۔