نئی دہلی: ہندوستان بھر میں اختراعی اور کاروباری ماحولیات کو فروغ دینے اور پروان چڑھانے کے ایک اسٹریٹجک اقدام میں اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماہرین کے باہمی تبادلہ خیال پر مبنی ایک ورکشاپ کا اہتمام کرنے کے لیے تیار ہے ۔آئندہ 6 سے 8 نومبر تک ’’بلڈنگ اسٹیٹ لیول انوویشن ایکو سسٹم پروگرام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور (آئی آئی ایم بنگلور) کی پرشکوہ عمارت میں منعقد ہونے والاہے ۔ یہ سہ روزہ اجتماع ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ ہندوستان بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ(آئی اینڈ ای) کو فروغ دینے کے لیے پروگراموں کاانعقاد کریں ، معلومات کا تبادلہ کریں اور حکمت عملی تیار کریں۔