نیرج پانڈے کی فلم میں نظر آئیں گے اجے دیوگن

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ہدایت کار نیرج پانڈے کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔ اجے دیوگن ان دنوں فلم ‘تھینک گاڈ’ اور ‘درشیم ۔2’ میں کام کر رہے ہیں، اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے ۔ نیرج پانڈے اس فلم کو ڈائریکٹ کرنے والے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اجے نے ٹویٹ کیا میں اور نیرج پانڈے جلد ہی اپنی نئی فلم شروع کرنے جا رہے ہیں۔