نئی دہلی۔ ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروکھلاڑی نیرج چوپڑا نے پیرکو وزیر اعظم نریندر مودی کے لداخ میں ایک اوپن سنتھیٹک ٹریک اور فٹ بال اسٹیڈیم بنانے کے فیصلے کاخیرمقدم کیا۔ نیرج نے ایک ٹویٹ میں کہا ملک کے ہرکونے میں کھیل اور ایتھلیٹکس کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیارکرنا بہت خوشی کی بات ہے ۔ امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے اس کااستعمال کرسکیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کہاتھا آج میں آپ کے ساتھ لداخ کے بارے میں ایسی معلومات شیئر کرنا چاہتا ہوں، جسے جان کر آپ یقیناً فخر محسوس کریں گے ۔ لداخ میں جلد ہی ایک متاثر کن اوپن سنتھیٹک ٹریک اور ایسٹرو ٹرف فٹ بال اسٹیڈیم بن کر تیار ہوگا۔ یہ اسٹیڈیم 10 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر بنایا جارہا ہے جس کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی۔