نیروبی ایرپورٹ ورکرس کی ہڑتال سینکڑوں مسافرین کو مشکلات

   

نیروبی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیروبی کے ایرپورٹ پر ہنگامی حالات میں خدمات انجام دینے والی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے جو ایرپورٹ ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر ہڑتالی ورکرس کو منتشر کرنے آنسو گیاس شیلز کا بھی استعمال کررہی ہے۔ ایرپورٹ ورکرس کی ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں مسافرین نیروبی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں جسے مشرقی آفریقہ کا مصروف ترین ایرپورٹ تصور کیا جاتا ہے۔ دریں اثناء ایرپورٹ حکام نے مسافرین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مکان سے روانہ ہونے سے قبل اس بات کی توثیق کریں کہ آیا پروازوں کو بحال کیا گیا ہے یا نہیں۔ بصورت دیگر انہیں ایرپورٹ پر طویل انتظار اور کوفت کی زحمت گوارہ کرنا پڑسکتی ہے۔ کینیا ایوی ایشن ورکرس یونین نے اپنے متعدد مطالبات کی کمیل کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔