نیروز انڈیا کی 2019 ویڈنگ اور فیسٹیول کلکشن متعارف

   

حیدرآباد 18 اگسٹ (راست) ہمہ اقسام کے ملبوسات کے ریٹیل شوروم نیروز انڈیا نے کوکٹ پلی میں واقع اپنے شوروم میں 2019 ء ویڈنگ اور فیسٹیول کلکشن کا آغاز کیا جو دراصل آنے والے شادیوں کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ ایسے مرد و خواتین جو آنے والے شادیوں کے سیزن کے لئے خریداری کا منصوبہ بنارہے ہیں اُن کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک اور اُن کی ہر ضرورت کو پورا کرنے والے ملبوسات دستیاب ہیں جن میں سلک ساڑیاں اور خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئیں ایمبرائیڈری کی کانچیورم، اپاڈا، پوچم پلی، گدوال، خالص سلک کوٹہ، کوئمبتور سلک اور بنارسی بروکیڈ سلک قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں خصوصی ڈیزائن کی گئیں زری کی سلک ساڑیاں بھی شوروم میں دستیاب ہیں۔ اس موقع پر نیروز کے ڈائرکٹر اونیش کمار نے کہاکہ ہندوستانی شادیوں میں روایتی ملبوسات کو ہمیشہ اہمیت حاصل رہی۔ ہمارے اس کلکشن کے ذریعہ مرد و خواتین دونوں کے لئے ایسے ملبوسات دستیاب رہیں گے جو اُن کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ کریں گے۔ اگر آپ ایک ایسی شادی کی خواہش رکھتے ہوں جس کا آپ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں تو نیروز پر آجایئے جہاں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔