جسٹس سوجئے پال کی عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی کے ممبر سکریٹری کے مطابق 28 ستمبر کو نیشنل لوک عدالت کے ضمن میں فری لوک عدالت ورچول کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس سوجئے پال جو تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی کے اگزیکیٹو چیرمین ہیں ورچول کانفرنس میں حصہ لیا۔ انہوں نے ضلع لیگل سرویسس اتھاریٹیز کے صدورنشین اور سکریٹریز سے لوک عدالت کے انتطامات پر بات چیت کی۔ جسٹس سوجئے پال نے ڈائرکٹر جنرل پولیس اور دیگر پولیس عہدیداروں کے علاوہ ڈائرکٹر پراسیکیوشن سے مجوزہ لوک عدالت کے اہتمام اور بڑی تعداد میں مقدمات کی یکسوئی میں تعاون کی خواہش کی۔ جسٹس سوجئے پال نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ سیول اور کریمنل سے متعلق مقدمات کی لوک عدالت میں یکسوئی کو یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوک عدالت کی سہولت سے استفادہ کریں۔ ویڈیو کانفرنس میں سی ایچ پنچاکشری ممبر سکریٹری اور شریمتی جی کلا ارچنا اڈمنسٹریٹیو آفیسر نے شرکت کی۔1