نیشنل کانفرنس آف اوٹولارینجولسٹ میں ای این ٹی سے متعلق لائیو سرجریز

   

میٹ کے انعقاد پر ڈاکٹروں کی کاوشوں کی ستائش ، ڈاکٹر بی کروناکر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی کروناکر ریڈی وائس چانسلر کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس تلنگانہ نے 14 ویں ایشیا اوشین او آر ایل ایچ ایس این کانگریس اور 71 ویں نیشنل کانفرنس آف اوٹولا رینجولسٹ آف انڈیا میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے اس طرح کی ایک بڑی انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے پر ڈاکٹرس کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ ڈاکٹر کروناکر نے کہا کہ لائیو سرجیکل ورکشاپس سیکھنے کے لیے یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ۔ ڈاکٹر کروناکر ریڈی نے جو خود بھی ایک سرجن ہیں ۔ اس بات کا تذکرہ کیا کہ انہوں نے ماہرین کو دیکھتے ہوئے کس طرح لیپروسکوپی کو سیکھا ہے جو کہ ایک حالیہ ایڈوانسمنٹ ہے ۔ اس میٹ کا یہاں 9 جنوری کو آغاز ہوا ۔ جس میں لائیو سرجریز انجام دینے کے علاوہ ای این ٹی میں ہوئی جدید پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ’ واراگینسٹ پولیوشن ‘ ٹائیٹل کے تحت آلودگی سے متعلق مزید بیداری پیدا کرنے کے لیے جمعہ کو ہائی ٹیک تا ہائی ٹیکس ایک واکاتھان کا اہتمام کیا گیا ۔ جسے سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے جو اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے جھنڈی دکھائی ۔ انہوں نے ای این ٹی سرجنس پر زور دیا کہ آلودگی کو روکنے کے لیے مزید کئی پروگرامس شروع کئے جائیں اور وعدہ کیا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے پورا تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی ۔ اس واکا تھان کا انعقاد آلودگی کو روکنے کی ضرورت پر بیداری پیدا کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ۔ ڈاکٹر منیش گپتا آرگنائزنگ ٹریژرر کے مطابق اس کانفرنس میں کان ، ناک اور حلق سے متعلق کم از کم دس سرجریز انجام دئیے گئے ۔۔