نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ تحلیل

   

لیہہ : نیشنل کانفرنس کے لیہہ یونٹ کو تحلیل کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز پارٹی کے ایگزیکٹو ممبروں اور دوسرے اراکین کے جنرل باڈی اجلاس میں لیا گیا ہے ۔پارٹی کے ضلع صدر سیرنگ آنگچک نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے تمام ایگزیکٹو ممبران اور دیگر اراکین نے متفقہ رائے سے لیہہ یونٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک صرف پارٹی یونٹ کو تحلیل کیا گیا ہے آئندہ کے بارے میں فی الوقت کوئی دوسرا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔اس موقع پر کونسلر لیہہ پی وانگڈن شونو نے بھی اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی یونٹ کو بہ اتفاق رائے تحلیل کیا گیا ہے ۔جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر صدر نیشنل کانفرنس لیہہ، نائب صدر، یوتھ صدر، خواتین ونگ کی نائب صدر خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔