نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ، اردن کے دو افراد ہلاک

   

عمان ۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی مساجد میں جمعہ کے روز کئے گئے حملے میں اردن کے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ اردن کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ دفتر کے سفیان القضا نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں وزارت اور اردن سفارت خا نہ زخمیوں کی حالت اور تحقیقات کے تعلق سے رابطے میں ہے ۔ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اپنے سرکاری ٹویٹر پر کہا کہ نیوزی لینڈ میں پر امن طریقے سے نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کے خلاف گھناؤنا قتل ایک سنگین جرم ہے ۔ یہ ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور دہشت گردی کے خلاف متحد کرتا ہے ۔ عبداللہ نے کہا کہ متاثرین کی روح کو سکون ملے ۔ متاثرہ کنبو ں کے تئیں ہماری تعزیت ہے ۔