نیوزی لینڈ میں 7 اپریل کو عیدالفطر کی تقریب کا انعقاد

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): نیوزی لینڈ کے وزیر برائے نسلی کمیونٹیز عزت مآب مارک مچل 7 اپریل 2025ء کو ویلنگٹن کی پارلیمنٹ عمارت میں عیدالفطر کی ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کریں گے۔ اس باوقار تقریب کا مقصد نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی کے تعاون کو تسلیم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔ تقریب کا انعقاد شام 5:30 بجے پارلیمنٹ کے بینکوئٹ ہال میں ہوگا۔ یاد رہیکہ رمضان المبارک کے ایک ماہ طویل عرصہ تک روزہ رکھنے کے بعد عیدالفطر شکرانے کے طور پر منائی جاتی ہے جہاں مختلف ممالک اپنے اپنے روایتی پکوان تیار کرتے ہیں۔ یہ تقریب وزارت نسلی کمیونٹیز مختلف برادریوں کے درمیان اتحاد، شمولیت اور احترام دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔