نیوزی لینڈ کا 18 برس بعد پاکستان کا دورہ

   

آکلینڈ۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ٹوئنٹی20 ورلڈکپ سے قبل دورے کے لیے پر امید ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لئے پر امید ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں ، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے ، ہم پر اعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔