نیوکلیئرمعاہدہ کی بحالی کیلئے طاقتور اور پائیدار مذاکراتی عمل ناگزیر :ایران

   

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل سے جوہری مذاکرات پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے بتایا کہ ہم نے اس ٹیلی فون بات چیت میں جوہری معاہدے کو دوبارہ سے جانبر کرنے اور ایران پر لگی پابندیاں ہٹانے کے لیے مذاکرات کو باہمی احترام اور مفاہمت سے جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ عبدالہیان نے کہا کہ ایک طاقتور اور پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، امریکہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ معاہدہ چاہتا ہے یا یک طرفہ طور پر اپنی شرائط منوانے پر مصرہے۔یاد رہے کہ سال 2015 میں طے شدہ معاہدے سے امریکہ نے 2018 میں یک طرفہ طور پر دستبرداری لیلی تھی جس کی بحالی کے لیے گزشتہ دنوں قطر میں مذاکرات ہوئے تھے۔