بالاسور (اوڈیشہ) ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اوڈیشہ کے ساحل پر ٹسٹ رینج سے فوج کی جانب سے استعمال کئے جانے والے زمین سے زمین پر نشانہ لگانے والے پرتھوی 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کو ہندوستان میں تیار کیا گیا جس میں نیوکلیئر لے جانے کی صلاحیت ہے۔ انٹرم ٹسٹ رینج چاندی پور سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پرتھوی 2 کے دو میزائلس کو داغا گیا دونوں تجربے تمام پیرا میٹرس میں انجام دیئے گئے جو کامیاب رہے۔ 7 بجے شام اور 7:15 بجے کے درمیان ان میزائل کا تجربہ انجام دیا گیا۔ 350 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معمول کا تجربہ تھا۔