نیوکلیر اسلحہ کے ’پہلے عدم استعمال‘ کی پالیسی نہیں : پاکستان

   

اسلام آباد ، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ کشیدگیوں کے درمیان پاکستان کی ملٹری نے چہارشنبہ کو وضاحت کی کہ وہ نیوکلیر اسلحہ کے بارے میں ’’پہلے عدم استعمال‘‘ کی کوئی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے۔ ترجمان ملٹری میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان کے تعلق سے پوچھنے پر کہا کہ ہم ایسی کوئی پالیسی نہیں رکھتے۔ ہمارے ہتھیار مزاحمت کیلئے ہیں۔ جہاں تک ہندوستان کا معاملہ ہے، ان پر منحصر ہے کہ کوئی پالیسی طے کریں۔ راجناتھ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہندوستان اپنے نیوکلیر اسلحہ کے نظریہ میں تبدیلی لاتے ہوئے ’پہلے عدم استعمال کی پالیسی‘ ترک کرسکتا ہے۔