نیویارک نے9/11دہشت گرد حملے کے ملوکین کی یاد میں نیلے رنگ کی روشنی چمکائی۔

,

   

واشنگٹن۔دہشت گرد حملہ جو سال 2001میں پیش آیاتھا اس میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے نیو یارک شہر کے آسمان پر نیلے رنگ کی روشنی کے ذریعہ وہاں کی عمدہ عمارتوں کو روشن کیاگیاتھا۔

نیلے رنگ کی روشنی سے نیویارک چمک اٹھا
مذکورہ نیشنل ستمبر11یاد گار او رمیوزیم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”نیویارک شہر 9/11کی 19ویں برسی کے موقع پر نیلے رنگ سے جگمگایاگیا۔

خراج عقیدت کی یہ جڑواں روشنی ہمیں اپنے کے کھونے کی یاد دلاتی ہے اور بلیو لائٹس ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں ہمیں اپنے اظہاریگانگت اور متحدہ استحکام کی یاددلاتی ہے“۔

انہوں نے اپنے ایک او ر ٹوئٹ میں کہاکہ”آج رات نیو یارک کے اسکائی لین میں بطور خراج روشنی چمکائی گئی‘ہمیں یاد ہے تمام بے قصور جانیں 19سال قبل گئی ہیں۔اندھیرے میں ہم روشنی چمکارہے ہیں“

دہشت گر د حملہ
دنیا کی تاریخ کا سب سے خوفناک دہشت گردحملہ امریکہ میں 11ستمبر2001میں انجام پایاتھا۔محض102منٹ کے وقفہ میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر اس وقت ڈھیرہوگیا جب القاعدہ کارکنوں کا ہائی جیک کردہ ہوا جہاز ان سے ٹکرایا‘ اس میں 2753لوگوں کی جانیں لی ہیں۔