نیویارک کی عمارت پر لگے بل بورڈ میں آگ لگ گئی

   

نیویارک ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی عمارت پر لگے الیکٹرانک بل بورڈ میں اچانک آگ لگ گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی عمارت پر لگے الیکٹرانک بل بورڈ میں اچانک آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لئے پانی کا اسپرے کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ 80 فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے میں آگ پر قاپو پایاجبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔