نیٹ پی جی کیلئے کوالیفائنگ فیصد صفر کرنے پر کانگریس کو حیرت

   

نئی دہلی: کانگریس قائد جئے رام رمیش نے اتوار کو اس سال NEET PG کیلئے کوالیفائنگ فیصد کو صفر تک کم کرنے کے حکومت کے فیصلہ کو حیران کن قرار دیا اور پوچھا کہ کم از کم بنیادی معیار کو مکمل طور پر ختم کرنے سے کس کو فائدہ ہوتا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے چہارشنبہ کو NEET پی جی 2023 کیلئے تمام زمروں میں کونسلنگ کے اہل ہونے کیلئے کوالیفائنگ فیصد کو صفر کر دیا۔
X پر ایک پوسٹ میں، کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کا PGNEET کے ذریعے MD/MS ڈگریوں میں داخلے کے لیے کٹ آف کو صفر پرسنٹائل تک کم کرنے کا فیصلہ چونکانے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ جولائی میں دہلی ہائی کورٹ میں حکومت کے موقف کے بالکل برعکس ہے۔