حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر (راست) نیٹ 2023 میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے امتحانی اسکیم سے واقفیت او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کیلئے تمثیلی امتحان بروز اتوار 30 اکٹوبر کو صبح 11:30 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا۔ انٹر کامیاب اور اب انٹر سال آخر میں زیرتعلیم طلباء طالبات وقت پر شرکت کرکے استفادہ کریں۔