نیپال سرحد پر 424 سیکورٹی کمیٹیاں نگران

   

بستی : اترپردیش کے بستی ڈویژن کے ضلع سدھارتھ نگر میں بھارت۔ نیپال سرحد پر آپریشن کوچ کے تحت 424 سیکورٹی کمیٹیاں لگاتار نگرانی کررہی ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس رام کرشن بھاردواج نے منگل کو بتایا کہ کہ نیپال سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع سدھارتھ نگر میں نیپال سرحد سے 10کلو میٹر اندر آنے والے 424 گاؤں میں گرام سیکورٹی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔