نیپال کے اسپنر سندیپ کورونا سے متاثر

   

کٹھمنڈو۔ نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچھانے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔لمیچھانے جسم میں درد تھا اور فی الحال وہ گھر پرقرنطینہ میں ہیں۔ لمچھانے آئی پی ایل میں دلی کپیٹلس ٹیم میں تھے لیکن انہیں ایک میچ میں بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔بگ بیش لیگ میں وہ پہلے میلبورن اسٹارس کے لئے کھیلتے تھے لیکن اس سیزن میں وہ ہریکین کے لئے کھیلیں گے ۔ نیپال نے کرکٹروں کے لئے کٹھمنڈو کے تریبھوون یونیورسٹی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ شروع کرنے والا تھا لیکن اس کے چار کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے ۔نیپال کے کپتان گیانیندر ملا، نائب کپتان دیپیندر سنگھ آئیرے ، بیٹسمین روہت پوڈیل اور اسٹافل ممبر پردیپ لاما کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔