نیکسیس مالس کے سوجنا مال کی بطور نیکسیس حیدرآباد ، ری برانڈنگ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : نیکسیس مالس کو سوجنا مال کے نام سے ری برانڈ کیا گیا ہے ۔ نیکسیس حیدرآباد ان کے ری برانڈنگ کے عمل کے طور پر سوجنا مال سے بدلا گیا ۔ گذشتہ 6 برسوں سے زیادہ عرصہ میں نیکسیس مالس ہندوستان کے سب سے بڑے اور نہایت تکثیری ریٹیل پلیٹ فارم کے طور پر ترقی کیا ہے ۔ کارپوریٹ اور پورٹ فولیو کو ری برانڈ کیا گیا ہے تاکہ ایک مربوط پلیٹ فارم میں 13 شہروں میں 17 ریٹیل جائیدادیں یکجا کی جاسکیں ۔ نیکسیس حیدرآباد مال نے ماقبل کووڈ سطح کو بازیاب کیا اور سیلس میں 130% سے تجاوز کیا ہے ۔ نیکسیس مالس پورٹ فولیو معہ بالکل نئی شناخت عملدرآمد ہے جیسے فورم کورامنگلا کو نیکسیس کورامنگلا ، فورم شانتی نکتین کو نیکسیس شانتی نکتین ، فورم نیبرہوڈ کو نیکسیس نیبر ہوڈ چنانچہ فورم کے تمام برانڈ کے بجائے نیکسیس اور مال آف امرتسر کو نیکسیس امرتسر اور ایلنیٹے کو نیکسیس ایلینٹے گو دیگر کو بھی بدلا گیا ۔ اور اس موقع پر جین نائک ، سی او او ، نیکسیس مالس نے خوشی کا اظہار کیا ۔۔