وائرل ویڈیو رکن اسمبلی کا سیاسی ہتھکنڈہ

   

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں گیانپور کے مافیا رکن اسمبلی وجے مشرا کے جان کو خطرے کے اندیشے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ مجرمانہ شبیہہ سے دھیان بھٹکانے اور عوام میں شکوک پیدا کرنے کے مقصد سے مشرا نے سیاسی ہتھکنڈہ اپنایا ہے ۔پولیس نے آج بتایا کہ مشرا کی جانب سے وائرل کئے گئے ویڈیو میں الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ رکن اسمبلی نے جھوٹی باتوں کو بنیاد بنا کر اپنے مجرمانہ کاموں سے دھیان بھٹکانا چاہا ہے۔