وائناڈ سے راہول گاندھی کاپرچہ نامزدگی داخل

,

   

بہن پرینکا گاندھی اور دیگر قائدین کے ساتھ روڈ شو

تھروننتا پورم: کیرالا کے وایناڈ سے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ 3 اپریل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک روڈ شو کیا جس میں کانگریس جنرل سکریٹری اور ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔راہول گاندھی نے وائناڈ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ روڈ شو کیا۔راہول گاندھی نے 2019 کے انتخابات میں وائناڈ حلقہ لوک سبھا سے چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ راہول گاندھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وائناڈ کے ایک گاؤں موپے ناد پہنچے اور سڑک کے ذریعے کلپیٹا گئے۔ پارٹی نے کہا کہ انہوں نے پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال، دیپا داس، کنہیا کمار اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسن اور کے پی سی سی کے ورکنگ صدر ایم ایم حسن کے ساتھ کلپٹا سے روڈ شو میں حصہ لیا۔اس دوران راہول گاندھی نے کہا کہ آپ کا نمائندہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میں آپ سب کو اپنی چھوٹی بہن پرینکا کی طرح سمجھتا ہوں۔ یہاں جنگلی جانوروں کے شکار بنتے انسانوں کا مسئلہ ہے۔ میڈیکل کالج کا بھی مسئلہ ہے۔ میں نے تمام اٹھائے گئے مسائل پوچھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو خط لکھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ جب مرکز اور کیرالا میں ہماری حکومت ہوگی تو ہم آپ کے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو ڈی ایف ہو یا ایل ڈی ایف، سب ایک ہیں۔ میرے خاندان کی طرح۔ چاہے نظریات کا فرق ہی کیوں نہ ہو۔ پچھلے پانچ سالوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔روڈ شو میں کانگریس کے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔ روڈ شو سیول اسٹیشن کے قریب ختم ہوا جس کے بعد راہول گاندھی نے اپنے کاغذات نامزدگی ضلع کلکٹر کے پاس جمع کرائے۔بی جے پی نے وائناڈ میں راہول گاندھی کے خلاف کے کے سریندرن کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو وایناڈ میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس تاریخ کو 13 ریاستوں میں 89 سیٹوں پربھی ووٹنگ ہوگی۔