وائٹ ہاؤس کی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت

   

واشنگٹن: امریکہ میں ہفتہ کی رات تیز رفتاری سے جارہی ایک گاڑی وائٹ ہاؤس کی چہار دیواری کے گیٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہوگئی۔امریکی انٹلیجنس سرویس کے ایک اہلکار نے اتوار کو یہ معلومات دی۔ وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہاکہ 4مئی کو رات تقریباً 10:30بجے ایک گاڑی وائٹ ہاؤس کامپلکس کے گیٹ سے ٹکرا گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی پروٹوکول لاگو کردیا گیا۔ اس واقعہ سے وائٹ ہاؤس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ ایجنسی کے کمیونیکیشن چیف انتھونی گگلیلمی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایجنسی اور مقامی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اس لئے ٹریفک کی محدود پابندیاں نافذ رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس امریکی صدر کی سرکاری رہائش اور کام کی جگہ ہے ۔