وائی ایس آر کانگریس بلدی انتخابات کیلئے تیار ‘ ستیہ نارائنا

   

وشاکھاپٹنم ۔ اے پی وزیر بلدی نظم و نسق بوتسا ستیہ نارائنا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت بلدی انتخابات کیلئے تیار ہے جب بھی الیکشن کمیشن چاہے انتخابات کرواسکتا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حکومت سے مطمئن ہیں ۔ ریاست میں تلگودیشم کا وجود باقی نہیں رہا ہے اسی لئے تلگودیشم پارٹی اپنے وجود کا احساس دلانے تشدد کا سہارا لے رہی ہے ۔ تاہم ریاست کے عوام اسے قبول نہیںکریں گے ۔