وائی ایس آر کانگریس کی رکن کونسل ذکیہ خانم بی جے پی میں شامل

   

کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ ، پرندیشوری نے استقبال کیا
حیدرآباد ۔ 14۔ مئی (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن قانون ساز کونسل اور کونسل کی ڈپٹی چیرمین ذکیہ خانم نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے حال ہی میں ڈپٹی چیرمین اور کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ ذکیہ خانم نے وجئے واڑہ میں بی جے پی دفتر پہنچ کر شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی کی ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈی پرندیشوری نے ان کا استقبال کیا۔ ذکیہ خانم کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرندیشوری نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کی اقلیتوںکی ترقی میں دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ آندھراپردیش کے وزیر صحت کے ستیہ کمار یادو اور دیگر بی جے پی قائدین نے ذکیہ خانم کی پارٹی میں شمولیت کا استقبال کیا۔ پرندیشوری نے کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ تمام مذاہب کے ماننے والوں کی یکساں ترقی کیلئے مرکزی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ پرندیشوری نے کہا کہ بی جے پی پر اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ذکیہ خانم نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اقلیتوں بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر خود مکتفی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔1