وادی کشمیر سے چھ میٹرک ٹن میوے جات کی منتقلی

   

سرینگر 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر سے گذشتہ تین مہینوں کے دوران تقریبا 6 لاکھ میٹرک ٹن تازہ میوے جات ملک کے دوسرے حصوں کو منتقل کئے گئے ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی کشمیر میں چار غیر کشمیریوں کو گذشتہ 11 دن میں ہلاک کردیا گیا ہے جن میں تین ٹرک ڈرائیورس شامل ہیں جو سیب منتقل کر رہے تھے ۔ ان کے ٹرکس کو نذر آتش بھی کردیا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ جملہ 41,672 ٹرکس میں تقریبا چھ میٹرک ٹن کے تازہ میوے جات کو کشمیر کے باہر منتقل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دوسری اشیا کی بھی یہاں سے روانگی عمل میں لائی گئی ہے ۔